بھٹکل 15/اکتوبر (موصولہ رپورٹ/ایس او نیوز) کل 4 صفر المظفر 1440 مطابق 14 اکتوبر 2018 بروز اتوار بعد نماز عصر ساڑھے پانچ بجے مدرسہ خیر العلوم کی عمارت کا سنگ بنیاد ، مدرسہ کے سرپرست اعلی حضرت مولانا محمد صادق اکرمی ندوی دامت برکاتہم (خلیفہ مجاز حضرت ڈاکٹر علی ملپا صاحب رحمۃ اللہ علیہ) کے ہاتھوں عمل میں آیا،
محفل کا آغاز اسی مدسہ کے طالب علم احمد مفضال ڈی ایف کی تلاوت سے ہوا۔
اس کے بعد مہتمم مدرسہ مولوی حسن غانم اکرمی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سب کو خوش آمدید کہا،
سنگ بنیاد سے قبل سرپرست مدرسہ حضرت مولانا محمد صادق صاحب مدظلہ نے حاضرین سے مختصرا خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر کام میں اخلاص ہو اور اللہ تعالی کام کو قبول کرے تو یہ اصل چیز ہے ہم ایسا عمل کریں جس سے اللہ ہماری مغفرت فرمائے
خطاب کے بعد عمارت کی بنیاد رکھی گئی۔
اس موقع پر
حضرت مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی (نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل)
حضرت مولانا محمد شفیع صاحب قاسمی ملپا دامت برکاتہم،(بانی وناظم ادارہ رضیةالابرار)
صدر مجلس اصلاح وتنطیم محترم جناب مزمل قاضیا صاحب،
اور سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم مولانا یاسر صاحب
اور مولانا ناصر صاحب اکرمی،(استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل و بانی وناظم جامعة الطیبات)
اور صدر مسلم یوتھ فیڈیشن جناب امتیاز صاحب
اور عمائدین شہر اور شہر کے منتخب اور چنیدہ افرادکا مجمع تھا
مجلس روح پرور اور روحانی بلکہ نورانی رہی ہر شخص شاداں و فرحاں تھا اور پورا مجمع خیر العلوم کے لیے بارگاہ الہی میں خیریت کا طالب تھا
اسی مجلس میں مدرسہ کے تعارف اور مقاصد پر مشتمل ہینڈ بل بھی تقسیم کیا گیا
اخیر میں حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا گیا
جلسہ کی نظامت مہتمم مدرسہ مولانا حسن غانم اکرمی ندوی نے کی
اور حضرت مولانا محمد شفیع قاسمی دامت برکاتہم کی مختصر مگر پر سوز دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا،
ارباب مدرسہ کی جانب سے تواضع کا اہتمام بھی تھا